گلشن اقبال بلاک 6ڈکیتوںکے لیے جنت بن گیا

جمعرات 24 اگست 2017 16:45

گلشن اقبال بلاک 6ڈکیتوںکے لیے جنت بن گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) گلشن اقبال بلاک 6ڈکیتوں کے لیے جنت بن گیا، گلشن اقبال بلاک 6میں واقع ایک مکان میں چارمسلح ملزمان نے داخل ہوکراسلحے کے زورپرگھروالوں کویرغمال بنالیااورتمام کمروںکی تلاشی کے بعدنقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فونزسمیت قیمتی سامان لوٹ کرباآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے متاثرہ شخص ممتازکاکہناہے کہ تقریباایک ہفتہ قبل سولہ اگست کوبھی نامعلوم ڈکیتوں نے گھرمیں گھس کراسلحے کے زورپرگھروالوںکویرغمال بنانے کے بعدکئی تولہ سونا،دس لاکھ روپے نقدی ،موبائل فونز،لائسنس یافتہ پستول اورقیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے جس کامقدمہ تھانے میں درج کروایاگیاہے لیکن ابھی تک تحقیقات ہی ہورہی ہے اس سے آگے پولیس نے کچھ نہیں کیااورگھرمیں دوسری ڈکیتی ہوگئی اورکچھ دنوںقبل بھی اس گلی میں ڈکیتی کی وارداست ہوچکی ہے دوسری جانب پولیس کاکہناہے کہ واقعے کے تمام پہلوئوںسے تفتیش کاعمل جاری ہے ،باخبرذرائع کاکہناہے کہ گلشن اقبال میں ڈکیتوںکی وارداتوںکاسلسلہ ایک دم بڑھ گیاہے اوراس کی روک تھام کے لیے پولیس کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :