ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح قدر گذشتہ سال ستمبر کے بعد سے مستحکم اور بلندترین سطح پر آگئی

چین زیادہ پائیدار شرح نمو کے راستے پر گامزن ہے ،ایگزیکٹو بورڈ آئی ایم ایف

جمعرات 24 اگست 2017 16:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) چینی کرنسی ستمبر کے بعد سے بلند ترین سطح پر مستحکم ہو گئی ، چینی کرنسی رینمنبی ( آر ایم بی ) یا یو آن کی مرکزی شرح تبادلہ جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 108بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 6.6525ہو گئی۔یہ بات چین کی غیرملکی زرمبادلہ کے تجارتی نظام نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ڈالر انڈیکس جو 6اہم کرنسیوں کی ٹوکری کے مقابلے میں ڈالر کی پیروی کرتا ہے گذشتہ روز کی 0.4فیصد کمی کے بعد جمعرات کواوائل میں مستحکم رہا ، رواں سال کی پہلی ششماہی میں چینی معیشت نے اپنی مستحکم توسیع کو جاری رکھا ، مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو 6.9فیصد ہو گئی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو توقع ہے کہ چین کی شرح نمو امسال 6.7فیصد رہے گی ، شرح نمو میں یہ اضافہ گذشتہ سال کی پالیسی سپورٹ کی رفتار مستحکم ہوتی ہوئی بیرونی مانگ اور ملکی اصلاحات کے بارے میں پیشرفت کی وجہ سے ہوئی ہے، ا?ئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گذشتہ ہفتے چینی معیشت کے بارے میں دفعہivبارے صلاح مشورہ مکمل کرنے کے بعد ایک اعلامیہ میں کہا کہ چین مزید پائیدار پیداواری شرح نمو کے راستے پر گامزن ہے اور اصلاحات وسیع پیمانے پر حاوی ہو گئی ہیں ، چین کی غیر ملکی زرمبادلہ کی کھلی مارکیٹ میں یو آن کو ہر کاروباری روز مرکزی شرح تبادلہ سے دو فیصد کمی بیشی کرنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ عنوان :