مشرقی یوکرائن میں باغیوں کا نئے فائر بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان،عمل درآمد شروع

جمعرات 24 اگست 2017 17:06

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) مشرقی یوکرائن میں لڑنے والے باغیوں نے نئے فائر بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغیوں کے مذاکرات کار ڈینس پوشلن نے بتایا کہ تازہ معاہدے پر عمل درآمد جمعرات کی نصف شب سے شروع ہو گیا ہے تا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر مقامی بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نئے اتفاق رائے کو آج شب سے ایک فائر بندی معاہدے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ پچیس اگست سے شروع ہونے والی فائر بندی کب تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :