سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو مرحوم کے صاحبزادے اسد محمد خان جونیجو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل

جمعرات 24 اگست 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو مرحوم کے صاحبزادے اسد محمد خان جونیجو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں انہوں نے اپنی شمولیت کا اعلان جاتی امراء میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا جس میں گورنر سندھ محمد زبیر سمیت بعض وفاقی وزراء بھی موجود تھے اس موقع پر نواز شریف نے اسد محمد خان جونیجو کی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔