جی جی بریگیڈ گزشتہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں پر سخت تنقید کر رہا ہے، عدالتوں کو سخت ایکشن لینا چاہیئے،سینیٹر اعتزاز احسن

نواز شریف نیب کے سامنے پیش نہ ہو کر خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، نواز شریف اور ان کے بچوں کے پاس نیب کے سامنے پیشی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 24 اگست 2017 22:58

جی جی بریگیڈ گزشتہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں پر سخت تنقید کر رہا ہے، عدالتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جی جی بریگیڈ گزشتہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں پر سخت تنقید کر رہا ہے، عدالتوں کو سخت ایکشن لینا چاہیئے۔ نواز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہو کر خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، نواز شریف اور ان کے بچوں کے پاس نیب کے سامنے پیش ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جس طرح سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلے پر تنقید کی ایسا اگر پی پی کا کوئی رکن کرتا تو تب تک توہین عدالت لگ چکی ہوتی۔ لاہور ہائی کورٹ کا حکم ٹھیک ہے لیکن عدالت کو پہلے ایکشن لے لینا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

عدلیہ نے ایکشن لینے میں دیر کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، گالم گلوچ بریگیڈ عدالتی فیصلے کے خلاف سخت زبان استعمال رک رہا تھا۔

شریف برادران حد سے آگے بڑھ چکے تھے۔ جی جی بریگیڈ نے سپریم کورٹ کے پانچ ججز کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں۔ عدلیہ کو سخت ایکشن لینا چاہیئے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم نیب کے سامنے پیش ہوئے اگر وہ پیش نہ ہوتے تو گرفتار ہو چکے ہوتے۔ برادران کو استثنیٰ حاصل ہے، شریف برادران نیب کے سامنے پشی نہیں ہو رہے وہ قانون سے اپنے آپ کو بالاتر سمجھتے ہیں ۔ شریف برادران کو نیب کے سامنے پیش ہونا ہی ہو گا۔ شریف خاندان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔