ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا اس وقت793ملین کے خسارے کا سامناہے،

جام محمد کمال حکومتی مثبت پالیسیوں کے سبب ادارہ بہتری کی طرف گامزن ہے، امید ہے آئندہ برس ایچ ایم سی خسارے سے نکل کر منافع کی طرف گامزن ہو گا، وزیر مملکت دفاعی پیداوار کا سینٹ وقفہ سوالات میں اظہار خیال

جمعرات 24 اگست 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار جام محمد کمال نے سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا اس وقت793ملین کے خسارے کا سامناہے جس کے سبب ادارے کے 149شیئرز کو گریجویٹی کی مد میں187.145ملین روپے کی رقوم واجب الادا ہیں انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے سبب ادارہ گزشتہ چند ماہ سے بہتری کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں امید ہے کہ آئندہ برس ایچ ایم سی خسارے سے نکل کر منافع کی طرف گامزن ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارہ قبل ازیں دفاعی پیداوار کے ماتحت تھا۔ جسے جولائی 2016ء میں اسٹریٹجک پلانز ڈویژنوں کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نے یقین دہانی کرائی کہ پنشنرز کی واجب الادا رقوم کا 50فیصد رواں برس جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :