لاہور ، سراج الحق نے ممبر قانو ن ساز اسمبلی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی کو اپنامعاون خصوصی مقرر کر دیا

عبدالرشید ترابی کا مسئلہ کشمیر کے حل اور جدوجہد کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لیے کردار قابل تحسین ہے، سراج الحق

جمعرات 24 اگست 2017 23:44

لاہور ،  سراج الحق نے ممبر قانو ن ساز اسمبلی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے ممبر قانو ن ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی کو جموں و کشمیر کے امور پر اپنامعاون خصوصی مقرر کیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی کا مسئلہ کشمیر کے حل اور جدوجہد کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لیے کردار ہم سب کے لیے قابل فخر اور قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا ، پورے خطے اور خصوصاً پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی بنیاد ہے ۔ تحریک آزادئ کشمیر اور کشمیریوں کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد جاری ہے ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر دینی ، ملی اور انسانی بنیادوں پر فعال کردار ادا کیاہے ۔ اس پوری جدوجہد کو منظم خطوط پر قائم رکھنا ، آر پار کی قیادت اور پاکستان میں جماعت اسلامی سے رابطوں ، ملاقاتوں ، مشاورت کو مضبوط کرنا ، ذرائع ابلاغ ، پالیسی سازی ریاستی اداروں سے مسئلہ کشمیر پر روابط اور ہر فورم پر موثر تیاری کے ساتھ اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔