امریکی انتظامیہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا نزلہ ایک بارپھرپاکستان پر گرانا چاہتی ہے، افتخار محمد چوہدری

امریکہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ہم اس کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے، سابق چیف جسٹس کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 24 اگست 2017 23:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2017ء) سر براہ پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا نزلہ ایک بارپھرپاکستان پر گرانا چاہتی ہے امریکہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ہم اس کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے ان خیا لات کا اظہار انہو ںنے پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مر کزی فو کل پر سن شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، مر کزی سیکر ٹری اطلاعات فہمیدہ بٹ ، مر کزی رہنما صالح محمد ایڈووکیٹ ، عامر مغل ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی مو جود تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انہو ں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دھمکی آمیز بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا نزلہ ایک بارپھرپاکستان پر گرانا چاہتی ہے امریکہ افغانستان میں بری طرح پھنس چکا ہے اور اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور غیرت مند سپوتوں کا ملک ہے امریکہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ہم اس کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئیں گے ان کہنا تھا کہ امریکی صدر کی دھمکیاں ثابت کرتی ہیں کہ امریکی انتظامیہ افغان پالیسی پر فرسٹریشن کا شکار ہے اسی لیے وہ پاکستان پر افغانستان میں دہشت گردی کی سپورٹ جیسے الزامات لگا رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی افغانستان سے پاکستان میں ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور ہزاروں فوجی اور سویلین نے اپنی جانیں قربان کی ہیںہماری معیشت کو اس جنگ نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس کے باوجود پاکستان پر الزام تراشی سمجھ سے بالا تر ہے، اس خطے میں امن کے لیے پاکستان کا مضبوط ہونا ضروری ہے اور پاکستان کو نظرانداز کرکے خطے میں بھارتی کردار کو بڑھانا امریکی کے لیے کسی طور بہتر نہیںپاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو سپورٹ کیا ہے اور ایک توانا افغانستان خود پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے امریکہ کو چاہیے کہ وہ پرانی غلطی پھر نہ دہرائے اور پاکستان کو دھمکیاں دینے سے گریز کرے پاکستان کو اکیلا کرنے کی امریکی پالیسی کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے اور امریکہ کے ڈومور کے مطالبے کو مسترد کر دینا چاہئے۔