وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام جاری

جمعہ 25 اگست 2017 13:12

وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام جاری
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) وائٹ ہاؤس کے مغربی حصے، کچن اور لابی کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی گذشتہ دو ہفتوں سے بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے وال پیپرز اور قالین ،ایئر کنڈشنگ، تازہ ہوا اور عمارت کو گرم رکھنے کے نظام کو تبدیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تزئین و آرائش کے دوران وائٹ ہاؤس کے مغربی حصے کے باہر آلات اور سازو سامان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر کے نیو جرسی چھٹیوں پر جانے کے بعد سے تزئین و آرائش کے کام کو شروع کیا گیا تھا۔ صدر کے دفتر اوول آفس کو تزئین و آرائش کے وقت خالی کر دیا گیا اور اس کی دیواروں کو پلاسٹک کے شیٹوں سے ڈھانپ دیا گیا۔تزئین و آرائش کے بعد اوول آفس کی نئی جھلک آنا شروع ہو گئی ہے۔روزویلٹ روم کو عملے کی میٹنگ کے لیے خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :