26پاکستانی عازمین حج کا انتقال،

جنت المعلی اور جنت البقیع میں تدفین عازمین کو ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں میں دفن کیا گیا،وزارت مذہبی امور

جمعہ 25 اگست 2017 13:21

26پاکستانی عازمین حج کا انتقال،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 26 پاکستانی عازمین اللہ کو پیارے ہو گئے،عازمین کو ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں جنت المعلی اور جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 26 پاکستانی عازمین کا انتقال ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ عازمین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں طبعی موت کا شکار ہوئے جنہیں ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں جنت المعلی اور جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا۔واضح رہے گزشتے ہفتے بھی سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے 7 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے۔ انتقال کرنے والوں میں دو خواتین عازمین بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور، میانوالی، کراچی، گوجرانوالہ، اسلام آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے تھا۔ اس برس دو لاکھ سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔