شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 اگست 2017 13:59

شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اگست 2017ء) : شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امگریشن نے سکیورٹی کلئیرنس مانگ لی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس 2008ء میں کھولا گیا جسے دو سال بعد 2010ء میں بند کر دیا گیا تھا۔ شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ آفس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اس بات کی گواہی ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالات پہلے سے بہتر ہیں جس کا پورا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :