چیئرمین سینٹ نے اتوار بازار میں آتشزدگی سے نقصان کے جائزہ کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی

جمعہ 25 اگست 2017 14:42

چیئرمین سینٹ نے اتوار بازار میں آتشزدگی سے نقصان کے جائزہ کیلئے چار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد کے سستے اتوار بازار میں حالیہ آتشزدگی سے نقصانات ے جائزہ کے لئے ایوان کی چار رکنی کمیٹی قائم کردی۔ جمعہ کو یہ معاملہ سینیٹر کلثوم پروین نے اٹھایا تھا اور کہا کہ غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ا س سستے بازار کے علاوہ ان کا کوئی روزگار نہیں تھا حکومت کو ان غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔ ایوان بالا کو اس پر نوٹس لینا چاہئے۔ چیئرمین سینٹ نے سستے بازار میں آتشزدگی کے باعث نقصانات کے جائزہ کیلئے سینیٹر کامل علی آغا‘ سینیٹر طلحہ محمود‘ سینیٹر عتیق شیخ اور سینیٹر کلثوم پروین پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :