شمالی وزیرستان میں یتیم اور بے سہارہ بچوں کیلئے مل کر کام کرنے کے سلسلے کے حوالے سے سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان اورٹیم کاشمالی وزیر ستان کا دورہ

جمعہ 25 اگست 2017 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2017ء) پاک فوج اور پاکستا ن سویٹ ہوم کے باہمی تعاون سے شمالی وزیرستان میں یتیم اور بے سہارہ بچوں کے لئے مل کر کام کرنے کے سلسلے کے حوالے سے سرپرست اعلی پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان اور ان کی ٹیم نے گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا اس موقع پہ میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات جی او سی ، بریگیڈئر شہریار بٹ اور کرنل عامر نے ان کا استقبال کیازمرد خان نے مہمانوں کے ہمراہ تمام علاقے اور آس پاس کے گائوں کا بھی دورہ کیاوہاں موجودبچوں کے لئے سویٹ ہوم بنانے کے ابتدائی کام کابھی جائزہ لیا میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات نے کہا کہ سویٹ ہوم کے پاکستان بھر میں موجود تمام سنٹرز بچوں کی پرورش بہترین انداز میں کر رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پاک آرمی نے پاکستان سویٹ ہوم کے با ہمی اشتر اک سے شما لی وزیرستان میں موجود دہشت گردی، سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ بچوں کے لئے سویٹ ہوم ک بنا نے کا کام شر و ع کر دیا ہے اس کے لئے ایک بڑی عمار ت بھی مختص کر دی گئی ہے اور اس کو تمام سہولیا ت سے آراستہ کیا جا ر ہا ہے ،زمرد خان نے کہا کہ پا ک آ ر می کے سا تھ مل کر کا م کر نا ان کے لیے بڑا اعز از ہے ،پاکستان آرمی کے جو ان جوکہ ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں اور وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں ان کے تعا و ن سے شما لی وز یر ستا ن میں بچو ں کی کفا لت ایک سنگ میل ثا بت ہو گا انہوں کے کہا کہ پاکستان بھر کے یتیم اور بے سہارہ بچوں کی کفالت معاشرے کی زمہ داری ہے یہا ں وزیرستا ن میں دہشت گردی سے جو بچے متاثر ہوئے ہیں ان کے لئے ایک آ ئیڈیل سویٹ ہوم کا سیٹ اپ بنایا جا رہا ہے جس مین ایک سو بچ بچے چنے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور بہت جلد دیگر دہشت گردی سے متاثرہ علاقو ں میں سویٹ ہوم قائم کئے جائے گے اور یہ بچے بہترین تعلیم اور قابلیت سے وطن دشمن عناصر کو منہ تورڈ جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :