کراچی،آرٹس کو نسل آف پاکستان کے زیر اہتمام 26اگست کرکٹ پلیئر معین خان کا اعتراف کمال منعقد کیا جائے گا

جمعہ 25 اگست 2017 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی کی اسٹیج شو کمیٹی کے زیر اہتمام 26اگست بروز ہفتہ شام 7 بجے ماضی کے عظیم پاکستانی کرکٹ پلیئر معین خان کا اعتراف کمال منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام کا انعقاد آرٹس کونسل اسٹیج شو کمیٹی کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس میں معین خان اور پاکستان کے نامور کرکٹ پلئیرز اور آرٹس کونسل کے ممبران شرکت کر یں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معین خان اور ماضی کے کرکٹ پلیئرز کی خدمات کے اعتراف میں آرٹس کونسل نے ان کے اعزاز میں خصوصی طور پر تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا ہے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے وہ تمام پلیئرز جنہوں نے گذشتہ دور میں ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور 92 کے ورلڈ کپ میں بھی ساتھ دیا اور جیت بھی گئے اور عصر حاضر کے کرکٹ پلیئر مشترکہ طور پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے تقریب میں کرکٹ پلیئرز انضمام الحق ، جاوید میانداد ، راشد لطیف ، فضل محمود ، حنیف باری ، محسن حسن خان، صادق محمداور اقبال قاسم کے علاوہ دیگر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت متوقع ہے۔