ریڈ زون میں بھکاری آ جاتے ہیں دہشت گردی کا خطرہ نوٹس لیا جائے،سینیٹر عتیق شیخ

پاکستان میں ہر جگہ ایسا ہوتا ہے اسلام آباد کو الگ حیثیت حاصل نہیں ہے، رضا ربانی

جمعہ 25 اگست 2017 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کی موجودگی سے شرمندگی ہوتی ہے اور دہشت گردی کا خطرہ بھی ہے اس لئے اس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھکاری ریڈ زون میں آ جاتے ہیں اور گاڑیوں کے شیشے کھٹکٹا کر بھیک مانگتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہر جگہ ایسا ہوتا ہے، اسلام آباد کو الگ حیثیت حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :