معروف کرکٹر معین خان کی خدمات کے اعتراف میں آرٹس کونسل میں تقریب پذیرائی (کل) ہو گی

جمعہ 25 اگست 2017 21:37

معروف کرکٹر معین خان کی خدمات کے اعتراف میں آرٹس کونسل میں تقریب پذیرائی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) معین خان کرکٹ پلیئرز کی خدمات کے اعتراف میں آرٹس کونسل میں ان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اسٹیج شو کمیٹی کے زیر اہتمام (کل) ہفتہ کی شام 7 بجے ماضی کے عظیم پاکستانی کرکٹ پلیئر معین خان کا ’’اعتراف کمال‘‘ منعقد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے وہ تمام پلیئرز جنہوں نے گذشتہ دور میں ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور 92 کے ورلڈ کپ میں بھی ساتھ دیا اور جیت بھی گئے اور عصر حاضر کے کرکٹ پلیئر مشترکہ طور پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔ تقریب میں کرکٹ پلیئرز انضمام الحق، جاوید میانداد، راشد لطیف، فضل محمود، حنیف باری، محسن حسن خان، صادق محمد اور اقبال قاسم کے علاوہ دیگر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :