لنڈی کو تل،افغانستان سے دنبوںاوربکریوں کی پاکستان طورخم پائپ لائن کے راستے سے انٹری شروع ہوگئی

گلہ بانوں کو خاصہ دار فورس کی بھاری نفری دی گئی ہے ،طورخم میں کوئی اہلکار مالکان سے کسی قسم کی رقم نہیں لے گا، قائم مقام پو لیٹیکل نائب تحصیلدار

جمعہ 25 اگست 2017 21:56

لنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) افغانستان سے دنبوںاوربکریوں کی پاکستان طورخم پائپ لائن کے راستے سے انٹری شروع ہوگئی ، سینکڑوں کی تعداد میں دنبے اور بکریاں طورخم سے خاصہ دار فورس کی نگرانی میں لنڈی کوتل روانہ کیے گئے ،طورخم کیقائم مقام پو لیٹیکل نائبتحصیلدارحاجی علی رضاء نے بتایا کہ طورخم میں دنبوں اور بکریوں کو پینے کے پانی دینے کا بندوبست کیا گیا ہے، گلہ بانوں کو خاصہ دار فورس کی بھاری نفری دی گئی ہے اور طورخم میں کوئی اہلکار دنبوں اور بکریوں کے مالکان سے کسی قسم کی رقم نہیں لے گی اور جو اہلکار ایسا کرے گا ان کو جیل بھیجا جایے گا.طورخم کراس کرنے کے بعد دنبوں اور بکریوں کو لنڈی کوتل جانے کی اجازت دی گئی جہاں میچنی کے راستے سے لنڈی کوتل پہنچے گے اور میچنی چیک پوسٹ پر فی جانور پولیٹیکل انتظامیہ 500 روپے ایجنسی ٹیکس جمع کرے گی.