عراقی فوجیں تل عفر کے وسطی حصے تک پہنچ گئیں،دوشہروں پر قبضہ

فورسز تل عفر میں داعش کی کنٹرول لائن کو توڑتے ہوئے شہر کے مرکز میں داخل ہو گئی ہیں،امریکی بیان

ہفتہ 26 اگست 2017 12:55

عراقی فوجیں تل عفر کے وسطی حصے تک پہنچ گئیں،دوشہروں پر قبضہ
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) عراقی حکومتی فورسز تل عفر میں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کی کنٹرول لائن کو توڑتے ہوئے شہر کے مرکز میں داخل ہو گئی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں فوج کی جانب سے جاری ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکومتی فورسز تل عفر میں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کی کنٹرول لائن کو توڑتے ہوئے شہر کے مرکز میں داخل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کی جانب سے جاری ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹیجک نوعیت کے اہم عراقی شہر تل عفر پر چڑھائی کے چھٹے روز اس شہر کے مضافاتی شہروں ندا اور تالیہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ شیعہ اکثریتی آبادی والے اس شہر پر عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے سن 2014 میں قبضہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :