وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کیلئے مکہ مکرمہ میں194عمارتیں کرائے پر لی

عمارتیں پندرہ شوال سے پندرہ محرم تک تین ماہ کیلئے کرائے پر لی گئی ہیں، سعودی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے مردوں اور خواتین کو الگ الگ رہائش فراہم کی گئی ہے

ہفتہ 26 اگست 2017 14:04

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کیلئے مکہ مکرمہ میں194عمارتیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اگست2017ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کیلئے مکہ مکرمہ میں194عمارتیں کرائے پر لی ہیں۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ میں وازمین حج کیلئے عمارتوں کے نگران چوہدری محمد ظہیر کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس عازمین حج کی رہائش کے لئے مکہ مکرمہ میں ایک سو چورانوے عمارتیں کرائے پر حاصل کی ہیں۔ عزیزیہ میں ایک سو اکہتر اور بطحا قریش میں 23 عمارتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمارتیں پندرہ شوال سے پندرہ محرم تک تین ماہ کے لئے کرائے پر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے مردوں اور خواتین کو الگ الگ رہائش فراہم کی گئی ہے۔