لاہور ،خواتین کرکٹرز کو ٹپس دینے کے لیے سابق ہیڈکوچ وقار یونس میدان میں آ گئے

ہفتہ 26 اگست 2017 19:24

لاہور ،خواتین کرکٹرز کو ٹپس دینے کے لیے سابق ہیڈکوچ وقار یونس میدان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں خواتین کرکٹرز کو ٹپس دیں۔لاہور کے کنییرڈ کالج میں ہونے والے ریجنل کرکٹ ٹرائلز میں وقار یونس بھی پہنچے جہاں انہوں نے ویمن کرکٹرز کو ایک گھنٹے تک کھیل میں بہتری کیلئے ٹپس دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خاص طور پر بولرز کو سوئنگ کے گر سکھائے۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ لڑکیوں کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔اس موقع ویمن کرکٹرز کا کہنا تھا کہ لیجنڈ کرکٹر سے سیکھنا اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :