لاہور ، سلمان تاثیر کے صاحبزادے کے اغواء کے ملزم پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

عدالت نے ملزم فراج کے ضامنوں کو 30 اگست کو طلب کر لیا

ہفتہ 26 اگست 2017 19:24

لاہور ، سلمان تاثیر کے صاحبزادے کے اغواء کے ملزم پر اشتہاری قرار دینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز شریف کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم فراج کے مفرور ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے، عدالت نے ملزم فراج کے ضامنوں کو 30 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقدمہ میں ملوث ملزم عثمان اور عبدالرحمان پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملزم فراج نے عدالت سے ضمانت کروائی لیکن عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہیں ہو رہا جس پر عدالت نے اس کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ملزموں کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے شہباز تاثیر کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :