وزیر اعلی سندھ فریضہ حج ادا کر نے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے

وزر اعلی سندھ اپنے وزرا ،چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ و دیگر اعلی حکام کیساتھ وٹس ایپ پر رابطے میں رہیں گے، ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس

ہفتہ 26 اگست 2017 20:41

وزیر اعلی سندھ فریضہ حج ادا کر نے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ فریضہ حج ادا کر نے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔ وزیر اعلی اپنی فیملی کے ہمراہ حج ادا کریں گے ۔ وزر اعلی سندھ اپنے وزرا ،چیف سیکر یٹری، آئی جی سندھ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ وٹس ایپ پر رابطے میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھسید مراد علی شاہ نے پولیس کو عید الضحی پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس جانوروں کی منڈیوں ،شاپنگ سینٹرز اور شہر کے دیگر علاقوں میں چوکس رہیں ، ایس ایچ او ز اپنے علاقوں میں گشت اور چیکنگ بڑھائیں ۔

بل؛دیاتی اور ضلع ایڈمنسٹریشن قربانی کے دنوں مین شہر میں صائی کے لئے خصوصی انتظام کریں ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں خانہ کعبہ میں عالم اسلام ، پاکستان اور سندھ کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعا کروں گا۔