نوازشریف نے آصف زرداری پر جھوٹے مقدمے بنائے،مگر عدالت نے انہیں آخری مقدمے سے بھی بری کر دیا،نئیر حسین بخاری

نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو لوٹا ،عدالت نے یہ ثابت کیا ہے،نوازشریف اقتدار چلے جانے سے مخبوط الحواس ہو چکے ہیں،جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 26 اگست 2017 20:48

نوازشریف نے آصف زرداری پر جھوٹے مقدمے بنائے،مگر عدالت نے انہیں آخری ..
فتح جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) پیپلزپارٹی پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے آصف زرداری پر جھوٹے مقدمے بنائے،مگر عدالت نے انہیں آخری مقدمے سے بھی بری کر دیا،نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو لوٹا ہے اور عدالت نے یہ ثابت کیا ہے،نوازشریف اقتدار چلے جانے سے مخبوط الحواس ہو چکے ہیں۔

وہ ہفتہ کو فتح جنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ پیپلزپارٹی ختم ہوگئی وہ آج فتح جنگ کا جلسہ دیکھیں،آج پیپلز پارٹی ملک کے کونے کونے میں موجود ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے جلسوں سے حواس باختہ ہوگئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری پر جھوٹے مقدمے بنائے مگر آصف علی زرداری تمام مقدموں میں سرخرو ہوئے،اور آج آخری مقدمے میں بھی بڑی کر دیا۔نئیر حسین بخاری نے کہا کہ نوازشریف آج سوال کرتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا،ہم انہیں بتاتے ہیں کہ آپ نے ملک کو لوٹا جو عدالت میں ثابت ہوا اسلئے آپکو نکالا۔