نوازشریف نے آصف زرداری پر جھوٹے مقدمے بنائے،مگر عدالت نے انہیں آخری مقدمے سے بھی بری کر دیا،نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو لوٹا ہے اور عدالت نے یہ ثابت کیا ہے،نوازشریف

اقتدار چلے جانے سے مخبوط الحفاس ہو چکے ہیں ،پیپلزپارٹی پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری کا جلسہ سے خطاب

ہفتہ 26 اگست 2017 21:24

فتح جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اگست2017ء) پیپلزپارٹی پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے آصف زرداری پر جھوٹے مقدمے بنائے،مگر عدالت نے انہیں آخری مقدمے سے بھی بری کر دیا،نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کو لوٹا ہے اور عدالت نے یہ ثابت کیا ہے،نوازشریف اقتدار چلے جانے سے مخبوط الحفاس ہو چکے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ پیپلزپارٹی ختم ہوگئی وہ آج فتح جنگ کا جلسہ دیکھیں،آج پیپلز پارٹی ملک کے کونے کونے میں موجود ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے جلسوں سے حواس باختہ ہوگئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری پر جھوٹے مقدمے بنائے مگر آصف علی زرداری تمام مقدموں میں سرخرو ہوئے،اور آج آخری مقدمے میں بھی بڑی کر دیا۔نئیر حسین بخاری نے کہا کہ نوازشریف آج سوال کرتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا،ہم انہیں بتاتے ہیں کہ آپ نے ملک کو لوٹا جو عدالت میں ثابت ہوا اسلئے آپکو نکالا۔