پی آئی اے کے 32 دن پر محیط قبل از حج آپریشن کے دوران 230خصوصی اور شیڈول رپوازن کے ذریعے تقریباً 57 ہزار عازمین حج کو پاکستان کے سات بڑے شہروں سے مدینہ اور جدہ پہنچا دیا گیا

اتوار 27 اگست 2017 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) پی آئی اے کے 32 دن پر محیط قبل از حج آپریشن کے دوران 230خصوصی اور شیڈول رپوازن کے ذریعے تقریباً 57 ہزار عازممین حج کو پاکستان کے سات بڑے شہروں سے مدینہ اور جدہ پہنچا دیا گیا ۔ اتوار کو ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس دوران پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح 92 فیصد رہی۔ پی آئی اے نے کراچی سے 17ہزار 615‘ اسلام آباد سے 10ہزار 882‘ لاہور سے 10ہزار 610‘ پشاور سے 7ہزار 601‘ ملتان سے 5 ہزار 956‘ سیالکوٹ سے 3 ہزار 932 اور فیصل آباد سے 445 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن مہتاب احمد خان اور سیکرٹری ایوی ایشن و چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے پی آئی اے انتظامیہ کو قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ وطن واپسی پر حجاج کرام کو سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ حجاج کو سہولیات پہنچانے کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی ٹیم جدہ حج ٹرمینل اور مدینہ ائرپورٹ پر تعینات کردی ہے تاکہ حجاج کی وطن واپسی کے سفر میں ان کو ہر ممکن خدمات فراہم کی جاسکیں۔ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن 6ستمبر کو شروع ہوگا اور اس کا اختتام 5اکتوبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :