پی آئی اے اور نجی ایئرلائن نے قبل از وقت حج آپریشن مکمل کرلیا

پی آئی اے نے کل 230 خصوصی پروازوں کے ذریعے آپریشن مکمل کیا شاہین ایئر نے 217خصوصی پروازوں کے ذریعے 49000سے زائد عازمین کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا گیا

اتوار 27 اگست 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2017ء) پی آئی اے اور نجی ایئرلائن نے قبل از وقت حج آپریشن مکمل کرلیاہے۔ پی آئی اے نے کل 230 خصوصی پروازوں کے ذریعے آپریشن مکمل کیا۔تفصیلات کے مطابق رواں برس پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کے دوران230خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 57پروازوں کے ذریعے عازمین کوجدہ اور مدینہ پہنچایا، حج آپریشن کے دوران پی آئی اے کی پروازوں کی بروقت روانگی کی شرح92فیصد رہی۔

پی آئی اے نے کراچی سی17600سے زائد عازمین کو حجاج مقدس پہنچایا۔ اسلام آباد سی10882،لاہور سی10610،پشاور سی7000سے زائد ملتان سی6000سیالکوٹ سی3900سے زائد اور فیصل آباد سی445عازمین کو حجاج مقدس پہنچایاگیا۔وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی مہتاب احمد خان نے کامیاب حج آپریشن مکمل ہونے پر پی آئی اے کے عملے کو مبارکباد دی اور کہا کہ بعد از حج آپریشن میں حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی مہتاب احمد خان عباسی نے کہاکہ جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے انتظامیہ اپنی خصوصی ٹیم تعینات کرے۔یاد رہے کہ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن6ستمبر سے شروع ہوگا اور 5اکتوبر تک جاری رہے گا۔دوسری جانب نجی ایئرلائن شاہین ایئر نے بھی اپنا قبل از وقت حج آپریشن مکمل کرلیا۔ حج آپریشن کے لیے نے 217خصوصی پروازوں کے ذریعے 49000سے زائد عازمین کو جدہ اور مدینہ منورہ پہنچایا گیا۔

نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی سے 64،لاہورسی29،اسلام آباد30،پشاور30،فیصل آباد سی30پروازیں،کوئٹہ سی32اور ملتان سی2پروازیں آپریٹ کی گئیں۔قومی ایئر لائن سے 56،437 نفو س حج کی سعادت عدا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے جبکہ نجی ایئر لائن کے ذریعے 49000 افراد نے سفر کیا مجموعی طور پر کل 1،05،437 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :