پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی کا رجحان رہا

کے ایس ای100 انڈیکس436 پوائنٹس گر گیا، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے

اتوار 27 اگست 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری مندی کا رجحان رہا، اتار چڑھائو کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 436.33پوائنٹس کی کمی ہوئی، سرمایہ میںایک کھرب 18ارب 44کروڑ8 ہزار486 روپے کی کمی ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی ایک کروڑ11 لاکھ21 ہزار300حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں ایک ارب89کروڑ96لاکھ 93 ہزار166 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100انڈیکس میں 436.33پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس میں 144.13پوائنٹس کی مندی رہی۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں381.54پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں1016.08پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثنا بینکس ٹریڈایبل(بی اے ٹی آئی)انڈیکس میں196.91پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی)انڈیکس میں404.09پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی اینڈیکس میں 390.58پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میںپیرتا جمعہ مجموعی طور پر1915 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سی799کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،1055کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور61کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں عدم استحکام رہا اور سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :