امریکی ایماء پر فاٹا کاکے پی کے میںانضمام کسی صورت قبول نہیں ، فاٹا میں ایف سی ار کو ختم کرکے شرعی نظام نافذ کیا جائے ،مقررین

فاٹا میں ریفرنڈم کرکے قبائلیوں کے منشاء کیمطابق الگ صوبہ بنایا جائے دھشت گردی کے نام پر جنگ میں ستر ہزار قبائلی شہید95فیصد قبائلی علاقے تباہ ہوکراربوں کامالی نقصان ہوا لاکھوں قبائلی خاندان بے گھر ہوکر نقل مکانی پر مجبور ہوئے سوائزیشن کے نام پرقبائلی عوام کی قومی ثقافت پر یلغار کی گئی فاٹا کے قبائل کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا باجوڑ سے جنوبی وزیرستان تک قبائلیوں پر ظلم و جبر کی دستانیں ناقابل بیان ہیں قبائل کو ہر ممکن طور پر غدار بنانے کی کوشش کی گئیں جس سے قبائلیوں میں احساس محرومی پیدا ہوا ،جے یو آئی ف فاٹا کے زیر اہتمام قبائلی جرگہ سے خطاب

اتوار 27 اگست 2017 20:50

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2017ء) امریکہ کی ایماء پر فاٹا کاکے پی کے میںانضمام کسی صورت قبول نہیں ہے فاٹا میں ایف سی ار کو ختم کرکے شرعی نظام نافذ کیا جائے ،فاٹا میں ریفرنڈم کرکے قبائلیوں کے منشاء کے مطابق فیصلہ کرکے فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے دھشت گردی کے نام پر جنگ میں ستر ہزار قبائلی شہید95فیصد قبائلی علاقے تباہ ہوکراربوں روپے کامالی نقصان ہوا لاکھوں قبائلی خاندان بے گھر ہوکر نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور سوائزیشن کے نام پرقبائلی عوام کی قومی ثقافت پر یلغار کی گئی فاٹا کے قبائل کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا باجوڑ سے جنوبی وزیرستان تک قبائلیوں پر ظلم و جبر کی دستانیں ناقابل بیان ہیں قبائل کو ہر ممکن طور پر غدار بنانے کی کوشش کی گئیں جس سے قبائلیوں میں احساس محرومی پیدا ہوا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ف فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور ،جے یوآئی جنوبی وزیرستان کے آمیرمولانا عین اللہ، سینٹرمولانا صالح شاہ قریشی، ایم این اے مولانا جمال الدین،مولانامفتی اعجاز ،مولانا عبداللہ حقانی، مولانا عطاء اللہ شاہ،مولانا عبدالبصیر نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے مدرسہ تعلیم القران گلشن اسلام میںجے یو آئی حلقہ محسود کے اہتمام منعقدہ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انگریز فتح نہ کرسکا یہ کون لوگ ہیں کہ ہمیں باغی کے طور ظاہر کررہے ہیں تمام قبائل محب وطن پاکستان ہیں یہ رشتہ کوئی مائی کا لعل نہیں توڑ سکتاانہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے مسائل قبائلی عوام کی رائے کے تناظر میں حل کیے جائیں ایف سی ار جبر کا قانون ہے جسے قبائل کسی صورت قبول نہیں کرسکتے فاٹا کو صوبہ کے پی کے میں انضمام سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے ایف سی ار کے قالے قانون کو فی الفور ختم کیا جائے وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات کے بارے تشکیل کردہ کمیٹی کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے اور قبائل دشمنی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی رائے لیے بغیر فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکے بھیانک نتائج برآمدہونگے انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ فاٹا کا انضمام ہوجائے اور جس دن یہ ہوگا افغانستان ڈیورنڈ معاہدہ کے مطابق اسی دن اعلان کرے گا کہ فاٹا پاکستان کا حصہ نہیں ہے جس کے بعد ایک ایسی جنگ چھڑے گی جس کا کوئی اعلاج نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے فاٹا کا صوبہ میں انضمام کو روکنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار کا کردار اداکررہے ہیںقبائلی جرگہ میں اعلان کیا گیا کہ 4نومبر کو پیغام امن کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن اور مولاناگل نصیب شاہ خطاب کرئیں گے اور 14اکتوبر پشاور مین یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا