امریکہ اپنی بنائی ہوئی پالیسی میں ناکام ہوچکا،افغانستان کووارزون امریکہ نے خودبنایا،رحمان ملک

ریمنڈڈیوس کے معاملے پراعلیٰ عدالتی کمیشن بنایاجائے ،سب سے پہلے میں خوداس کمیشن میں پیش ہوں گا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 27 اگست 2017 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنماوسابق وزیرداخلہ ر حمان ملک نے کہاہے کہ امریکہ اپنی بنائی ہوئی پالیسی میںناکام ہوچکا،افغانستان کووارزون امریکہ نے خودبنایا،ریمنڈڈیوس کے معاملے پراعلیٰ عدالتی کمیشن بنایاجائے ، سب سے پہلے میں خوداس کمیشن میں پیش ہوں گا ۔

(جاری ہے)

اتوارکے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امریکہ اپنی ہی بنائی ہوئی تمام پالیسیوں میں فیل ہوچکاہے ،افغانستان کووارزون امریکہ نے خودبنایاہے ،مودی نے امریکہ میں پاکستان کاغلط رنگ دکھایاہے ،رحمان ملک کاکہناتھاکہ چین کی ترقی بہت سے ممالک کوپسندنہی ہے ،سی پیک سے پاکستان اورچین دونوں کوفائدہ ہے ،سی پیک نے پاکستان کوبہتربنایاہے ،رحمان ملک نے عمران خان پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ جلسوں میں جانااورووٹ ڈالنادوالگ الگ باتیں ہیں ،بلاول پاکستان کامستقبل ہے ،ہم سیاسی جنگ سیاسی طریقے سے لڑتے ہیں ،رحمان ملک نے مطالبہ کیاکہ ریمنڈڈیوس کے معاملے پراعلیٰ عدالتی کمیشن بنایاجائے ،اس عدالت میں سب سے پہلے میں خودپیش ہوں گا۔