آ زاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کی شدید مذمت اورتشویش کا اظہار

امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو افغانستان میں کردار تفویض کرنے کی کوششیں تشویشناک ہیں، امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین اورسید صلاح الدین دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں سیز فائر لائن کے متاثرین کی دیکھ بحال کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں، کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں جاری معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ہندوستان کو موثر جواب دیا جائے، حریت قیادت پر پابندیاں ختم کی جائیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں، آ زاد کشمیر حکومت شریعت کورٹ کے حوالے سے حالیہ ترمیمی آرڈیننس واپس لے اور شریعت کورٹ آزاد کشمیر کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا جائے، مشترکہ اعلامیہ تحر یک آزادی کشمیر کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، ، حزب المجاہدین اور سید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینا پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے، تحریک آزاد کشمیر نازک موڑ سے گزر رہی ہے،آزاد کشمیر میں ان حالات میں رسہ کشی مناسب نہیں، کشمیر کے حوالے سے سامنے آنے والے سروے جعلی ہیں سردار یعقوب،سردار عتیق، عبدالرشید ترابی اور دیگر کا اے پی سی سے خطاب

اتوار 27 اگست 2017 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) آ زاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی آ ل پارٹیز کانفرنس نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت اور ان پرتشویش کا اظہار کرتے ہیں، امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو افغانستان میں کردار تفویض کرنے کی کوششیں تشویشناک ہیں، امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین اورسید صلاح الدین دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں سیز فائر لائن کے متاثرین کی دیکھ بحال کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں، کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں جاری معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ہندوستان کو موثر جواب دیا جائے، حریت قیادت پر پابندیاں ختم کی جائیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کے تناسب میں تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں،، آ زاد کشمیر حکومت شریعت کورٹ کے حوالے سے حالیہ ترمیمی آرڈیننس واپس لے اور شریعت کورٹ آزاد کشمیر کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا جائے، جبکہ آ زاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی قائدین نے کہاہے کہ تحر یک آزادی کشمیر کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیر میں ننھی بچیوں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے پتھر ہیں، حزب المجاہدین اور سید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینا پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے، تحریک آزاد کشمیر نازک موڑ سے گزر رہی ہے،آزاد کشمیر میں ان حالات میں رسہ کشی مناسب نہیں، تحریک آزاد ی کشمیر ، کشمیر بنے گا پاکستان کی تحریک ہے،، کشمیر کے حوالے سے سامنے آنے والے سروے جعلی ہیں، برہان وانی کی شہادت میں لاکھوں لوگوں کی شرکت ایسے سروے کی نفی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور صدر سردار یعقوب،سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود، جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف و دیگر نے جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کے زیر اہتمام استحکام قوانین شریعہ اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے آ ل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کے زیر اہتمام استحکام قوانین شریعہ اور تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار یعقوب آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود، جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف سمیت آزاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے کثیر تعداد میں رہنمائوں نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شریعت کورٹ آزاد کشمیر کے حوالے سے حالیہ ترمیمی آرڈیننس واپس لیا جائے اور شریعت کورٹ آزاد کشمیر کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا جائے، شریعت کورٹ میں ضلع قاضی صاحبان سے ججز تعینات کئے جائیں، ورنہ آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔

کانفرنس امریکی صدر ڈونل ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتی ہے، امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو افغانستان میں تفویض کرنے کی کوششیں تشویشناک ہیں، سیز فائر لائن کے متاثرین کی دیکھ بحال کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں، کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں جاری معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ ہندوستان کو موثر جواب دیا جائے، حریت قیادت پر پابندیاں ختم کی جائیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آزادی کے تناسب میں تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین اورسید صلاح الدین دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق نے کہا کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں شریعت کورٹ اور اسلامی نظام کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے گی، حکومت آزاد کشمیر کے پاس ترمیم کیلئے نہ مینڈیٹ ہے اور نہ ہی صلاحیت موجود ہے، موجودہ حالات میں آزاد کشمیر حکومت ایک نیا پنڈورا باکس نہ کھولے، آزاد کشمیر میں ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں اور دوسری طرف وزراء کی تنخواہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا سیاچن سے فوجیں ہٹانے، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا متنازعہ بیان اور محمود خان اچکزئی آزاد کشمیر کو آزاد کرنے کے حوالے سے ایک ہی وقت میں کیون سامنے آ رہے ہیں،محمود خان اچکزئی کون سی آزادی کی بات کر رہے ہیں، کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کیلئے کھالیں کھنچوائیں، ہندوستان کشمیر سے پیچھے ہٹے، کشمیر کے حوالے سے جعلی سروے شائع کئے جا رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت شریعت کورٹ میں ترمیم کے حوالے سے تحفظات دور کرے۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت شریعت کورٹ کو اس کی روح کے مطابق بحال کرے، تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیر میں ننھی بچیوں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے پتھر ہیں، حزب المجاہدین اور سید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینا پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے۔

آزاد کشمیر جماعت اسلامی کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزاد کشمیر نازک موڑ سے گزر رہی ہے،آزاد کشمیر میں ان حالات میں رسہ کشی مناسب نہیں، شریعت کورٹ کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے شریعت کورٹ کو بے اختیار بنا دیا ہے، اس کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

حریت رہنما منظور احمد نے کہا کہ تحریک آزاد کشمیر ، کشمیر بنے گا پاکستان کی تحریک ہے۔ برہان وانی کی شہادت میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اور پچاس مرتبہ نماز جنازہ ادا کی گئی، کشمیر کے حوالے سے سامنے آنے والے سروے جعلی ہیں، حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب سے آزاد کشمیر کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی خطاب کیا اور شریعت کوٹ کو اصل حالت میں بحال کرنے کے حوالے سے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔