نوازشر یف ایسا پاکستان اور ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جہاں انکو کرپشن کی کھلی چھٹی ہو‘ چوہدری شجاعت حسین

پاکستانی قوم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیگی ‘ملک میں احتساب کا آغاز ہوچکا ہے اور ہر کر پٹ شخص کو انصاف کے کٹہرے میں آنا چاہیے اس سے جمہو ریت‘پار لیمنٹ اور ملک مضبوط ہوگا ‘ میرا مشن تمام جماعتوں میں موجود مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنا ہے جس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ‘سربراہ (ق) لیگ

اتوار 27 اگست 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشر یف ایسا پاکستان اور ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جہاں انکو کرپشن کی کھلی چھٹی ہومگر پاکستانی قوم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیگی ‘ملک میں احتساب کا آغاز ہوچکا ہے اور ہر کر پٹ شخص کو انصاف کے کٹہرے میں آنا چاہیے اس سے جمہو ریت‘پار لیمنٹ اور ملک مضبوط ہوگا ‘ میرا مشن تمام جماعتوں میں موجود مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنا ہے جس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں (ق) لیگ کے سر بر اہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کہا کہ وہ صادق و امین نہیں اور انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بولا ہے اور اب ن لیگ ملک میں نیا آئین بنانا نہیں بلکہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، وہ اب کہتے ہیں کہ میں لوگوں کی تقدیر بدل دوں گا اور نیا پاکستان بنائوں گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو کر پشن اور لوٹ مار نے اس جگہ پہنچا دیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ملکی مسائل کا حل کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب سے ہی ممکن ہے ۔