جنوبی وزیرستان،دوران سرچ آپریشن بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

پیر 28 اگست 2017 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2017ء) جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کے 2جوان شہیدہوگئے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق اتوارکے روزجنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں پاک فوج کاآپریشن ردالفساد کے تحت آپریشن جاری تھاکہ اس دوران بارودی سرنگ دھماکے سے 2فوجی جوان شہیدہوگئے ۔

(جاری ہے)

شہیدہونے والوں میں سپاہی عطاء الرحمن اورسپاہی عمران علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :