ْ امریکا اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی چند دہشتگردوں کا خاتمہ نہیںکرسکا، سینیٹر رحمان ملک

امریکی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ ملکر تین جنگیں لڑی ہیں ،امریکا پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے، پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا بیان

پیر 28 اگست 2017 15:11

ْ امریکا اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی چند دہشتگردوں کا خاتمہ نہیںکرسکا، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ امریکا اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی چند دہشتگردوں کا خاتمہ نہیںکرسکا، امریکی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ ملکر تین جنگیں لڑی ہیں ،امریکا پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو رحمان ملک نے کہا کہ امریکی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں ۔

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے ۔پاکستان نے امریکہ کے ساتھ ملکر تین جنگیں لڑی لیکن حاصل کچھ نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی چند دہشتگردوں کا خاتمہ نہ کرسکا۔ آج بھی افغانستان کا 60فیصد طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔