یو ایس ایڈ کے نئے سربراہ مارک گرین نے سوڈان کا دورہ شروع کر دیا

پیر 28 اگست 2017 15:14

یو ایس ایڈ کے نئے سربراہ مارک گرین نے سوڈان کا دورہ شروع کر دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) امریکا کے بین الاقوامی امداد کے ادارے یو ایس ایڈ کے نئے سربراہ مارک گرین نے افریقی ملک سوڈان کا دورہ شروع کر دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یو ایس ایڈ کے نئے سربراہ مارک گرین نے افریقی ملک سوڈان کا دورہ شروع کر د یا ہے ۔ سوڈان کو امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

مارک گرین کو تقریبا دو ہفتے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادارے کا سربراہ مقرر کیا تھا اور یہ ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ ہے۔

سوڈان میں وہ قحط زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ سوڈان کے بعد وہ ایتھوپیا بھی جائیں گے۔ مارک گرین کا دورہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ امریکا کی جانب سے بین الاقوامی امداد میں تیس فیصد کٹوتی کا عندیہ دے چکی ہے۔ وہ خرطوم میں پابندیوں کے بعد کی صورت حال اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری پیدا کرنے کا بھی جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :