سانحہ 12مئی:پاورشوسے منع کیا گیا تھا،لیکن متحدہ بانی نے بات نہیں مانی،ارباب رحیم کاانکشاف

سانحہ 12 کے روز گولی ایک طرف سے نہیں چلی تھی، صورتحال کو دیکھ کربعد میں پرویز مشرف بھی پریشان ہوگئے تھے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 اگست 2017 16:33

سانحہ 12مئی:پاورشوسے منع کیا گیا تھا،لیکن متحدہ بانی نے بات نہیں مانی،ارباب ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اگست 2017ء ) : سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ 12مئی غلطی تھی،کفارہ اداکردیاہے،چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے پاورشوسے منع کیاتھا ،لیکن متحدہ بانی نے بات نہیں مانی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی کواپنے خصوصی انٹرویومیں بتایاکہ سانحہ 12مئی غلطی تھی،کفارہ اداکردیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے 12مئی کوکراچی میں پاورشوسے منع کیاتھا۔ ہم نے گورنرسندھ سے بات کی توانہوں نے کہاکہ متحدہ بانی سے بات کرلیں۔لیکن متحدہ بانی نے ہماری باے نہیں مانی۔ ارباب غلام رحیم نے بتایاکہ سانحہ 12کے روز گولی ایک طرف سے نہیں چلی تھی۔ انہوں نے کہاکہ صورتحال کودیکھ کربعد میں پرویز مشرف بھی پریشان ہوگئے تھے۔