شریف اب جدہ ‘ رائیونڈ نہیں جیل جائیں گے ، ڈاکٹر شاہد صد یق

پیر 28 اگست 2017 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ’’ شریف‘‘ اب جدہ ‘ رائیونڈ نہیں جیل جائیں گے اپنے دورحکومت میں حلقہ این اے 120کو نظر انداز کر نے والے نواز شریف اور ان کا خا ندان آ ج عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگنے جا رہے ہیں حلقہ میں لیگی وزیر و ں کی فو ج جائے یا ملکہ عا لیہ کی چہیتی مریم نواز شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے عوام انہیں ووٹ نہیں دھکے دینگے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ حلقہ این ای120سے نواز شریف اور انکی فیملی بار بار الیکشن میں کامیاب ہو ئے مگر انہو ں نے حلقہ کی عوام کو بھیڑ بکریو ں سے بڑھ کر کو ئی اہمیت نہیں دی آ ج بھی حلقہ این اے 120کے عوام بنیا دی سہو لتو ں سے محرو م ہیں عوام اب فیصلہ کر چکے ہیں کہ ن لیگ کو اسمبلی میں بھیجنے کی بجائے گھر بھیجا جائیگا کیو نکہ ووٹ حا صل کر تے وقت ن لیگ کے لیڈر جو وعدے کر تے ہیں بعد میں مکر جاتے ہیں اور کہتے ہے کہ وہ با تیں جو ش خطا بت میں ہو گئیں تھیں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف عوام کے بنیا دی مسا ئل کو حل کر نے کیلئے سر دھڑ کی باز ی لگا دے گی جو انتخا با ت میں اعلا ن ہو نگے تحریک انصاف سو فیصد اپنی باتو ں پر عمل کرے گی پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کی فر ینڈ لی جو ڑی کو عوام مستر د کر دینگے پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کی قیا دت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں تحریک انصا ف کی قیا د ت ملک میں ظا لمو ں جا برو ں اور ملک لو ٹنے والوں کیخلا ف جنگ لڑ رہی ہے تحریک انصا ف اور عوام کی محنت رنگ لا ئی طا قت ور طبقہ کٹہرے میں آیا ملک کو لو ٹنے والے طبقہ کو عوام پہچان چکی ہیں آئندہ عوام انہیں کسی صور ت ووٹ نہیں دے گی انہو ں نے کہا کہ حلقہ این اے 120میں رات کی تار یکی میں وزیر گلی محلو ں کو دورہ کر تے ہیں اور سرکاری وسا ئل سے الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کی خامو شی قا بل فکر با ت ہے دھاندلی نہ کی گئی تو این اے 120میں عوام ن لیگ کا بوری بستر گھو ل کر دینگے۔