پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان

پیر 28 اگست 2017 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان ہے۔گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 437 پوائنٹس کی کمی رہی۔

(جاری ہے)

آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی جارہی ہے اور سرمایہ کار بے یقینی کی کیفیت میں نظر آتے ہیں۔

پا کاروباری ہفتے کے دوران 437 پوائنٹس کی کمی واقعکاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 175 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 42 ہزار 500 کی سطح سے نیچے آگیا۔پہلے کاروباری سیشن میں انڈیکس مزید نیچے کی طرف گیا اور 230 پوائنٹس کی کمی دیکھی جانے لگی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزار 410 کی سطح پر آگیا ہے۔