آٹھ جرمن کوہ پیما آسٹریا اور اٹلی کی 3 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی کوشش میں ہلاک ،ْچھ زخمی

پیر 28 اگست 2017 19:49

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) آسٹریا اور اٹلی کی 3 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش میں 8 جرمن کوہ پیماہ ہلاک ہو گے۔آسٹرین ریڈ کراس کے مطابق 5 جرمن کوہ پیماہ اتوار کو آسٹریا کی بلند ترین چوٹی سر کرتے ہوے ہلاک ،ْ 6 شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار ہونے والے 6 کوہ پیمائوں نے خود کو ایک رسے سے باندھ رکھا تھا۔2000 فٹ کی بلندی پر ان میں سے ایک کا پائوں پھسل گیا اور ایک رسے سے بندھے ہونے کے باعث تمام کوہ پیما 200 نیچے ڈھلوان پر گر گئے۔ اس حادثے میں صرف ایک پیماہ بچ سکا جس کو ہیلی کاپٹر کے زریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس کی حالت خطرے سے باہرہے ۔