تمام ممبران پارلیمنٹ کو بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ٹرمپ کے بیان پر احتجاج کرنا چاہیے، آر ایس ایس کا دہشت گرد امریکہ کیساتھ بیٹھ کر پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ، بھارتی آرمی چیف تاریخ پڑ ھیں ، چین کیساتھ بھارت کے تعلقات روز اول سے کشیدہ ہیں ، آج ان کو سی پیک یاد آگیا

، پاکستان کی ترقی بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتی ، ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ہے ، امریکی موجودہ پالیسی پورے خطے کیلئے درست نہیں ہے ، بھارت بھی اس کے زیر عتاب آسکتا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو لله

پیر 28 اگست 2017 22:31

تمام ممبران پارلیمنٹ کو بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ٹرمپ کے بیان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کا دہشت گرد آج امریکہ کیساتھ بیٹھ کر پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ، بھارتی آرمی چیف کو تاریخ پڑھنی چاہیے ، چین کیساتھ بھارت کے تعلقات روز اول سے کشیدہ ہیں ، آج ان کو سی پیک یاد آگیا ، پاکستان کی ترقی بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتی ، ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا ہے ، امریکی موجودہ پالیسی پورے خطے کیلئے درست نہیں ہے ، بھارت بھی اس کے زیر عتاب آسکتا ہے ، مودی کو اب سوچ لینا چاہیے کہ اس نے خطہ بچانا ہے یا امریکہ کی دوستی، تمام ممبران پارلیمنٹ کو بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ٹرمپ کے بیان پر احتجاج کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ موجودہ پالیسی کا نقصان پورے خطے ہوگا، کوئی بھی الزام امریکہ کی جانب سے درست نہیں لگایا گیا ، ڈوزیئر بنا کر امریکہ اور اقوام متحدہ میں پیش کئے جائیں اور پوری دنیا کو بتایا جائے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، اپنا موقف دینا پاکستان کا حق ہے،ہمیں اپنی خود مختاری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ، قربانیاں بھی ہم دے رہے ہیں اور الزامات بھی ہم پر ہی لگ رہے ہیں ، مودی جنگ کا خاکہ دہلی میں بنتا ہے اور اس پر عمل واشنگٹن میں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے خلاف بھارت استعمال کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے ،ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہم ہی کو دہشت گرد کہا جارہا ہے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ داعش اور القاعدہ امریکہ نے خود بنائی ، تین دفعہ امریکہ کی مدد کی اور تینوں دفعہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ، ہمیشہ امریکہ کی جنگ لڑی ہے ، افغانستان بارڈر کنٹرول منیجمنٹ نہیں کررہا ، ہم نے نظام بنانے کی کوشش کی مگر افغانستان کی نیت درست نہیں ہے ، بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور ان کو یہ مشورہ ہے کہ ذرا تاریخ کا مطالعہ کریں ، حقیقت خود بخود عیاں ہوجائے گی ۔