ژڑکاریز کا کمسن بچہ ستر فٹ گہرے کنو یں میں گر گیا، ایدھی پولیس لیویز اور ایف سی کے مشترکہ کوششوں سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد معجزانہ طور پر بچے کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے

پیر 28 اگست 2017 22:58

لورالائی۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) ژڑکاریز کا کمسن بچہ حکمت اللہ ولد ملا عبد الرحمان قوم شنواری ستر فٹ گہرے کنو یں میں گر گیا۔

(جاری ہے)

ایدھی پولیس لیویز اور ایف سی کے مشترکہ کوششوں سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد معجزانہ طور پر بچے کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے بچے کے والد نے اللہ تعالی کا شکر اور فورسز کے کامیاب اپریشن پر بھی انکا شکریہ ادا کیا ایک اور واقعہ میں سرکاری اسکول ٹیچر ارجمند شہزاد قوم بزدار موٹر سا ئیکل پر گھر کے چھ فٹ سیڑیوں سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا ابتدائی علاج کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔