اسپاٹ فکسنگ کیس ،ْشرجیل سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا

ٹیسٹ کرکٹر کو معطلی کی سزا سمیت 5سال کی پابندی اور 20لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے ،ْرپورٹ

منگل 29 اگست 2017 12:30

اسپاٹ فکسنگ کیس ،ْشرجیل سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2017ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر شرجیل خان سے متعلق فیصلہ کل بدھ کو سنایا جائیگا ،ْٹیسٹ کرکٹر کو معطلی کی سزا سمیت 5سال کی پابندی اور 20لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان سے متعلق فیصلہ 30 اگست کو سنایا جائے گا جب کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل نے کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے آگاہ کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور انہوں نے 29 جولائی کو حتمی تحریری جواب جمع کرایا تھا جس پر فیصلہ تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل سنائے گا۔

متعلقہ عنوان :