بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ انسانی المیہ ہے ‘ سول آبادی کو نشانہ بنا کر بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے‘ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کے خلاف عالمی فورموں پر جائیں گے تاکہ دنیا کو بھارتی فوج کو مکروہ چہرہ دکھایا جا سکے

وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کی فاروڈ کہوٹہ میں بھارتی فوج کے فائرنگ سے شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت

منگل 29 اگست 2017 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ انسانی المیہ ہے ۔ سول آبادی کو نشانہ بنا کر بھارتی فوج بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کے خلاف عالمی فورموں پر جائیں گے تاکہ دنیا کو بھارتی فوج کو مکروہ چہرہ دکھایا جا سکے ۔

وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار فاروڈ کہوٹہ کے علاقے فتح پور میں بھارتی فوج کے فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ مشتا ق احمد منہاس نے اس اندوناک واقعہ پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ کے ذریعے سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جیسا کہ اس واقعہ میں بھی ایک بی ایس سی کی طالبہ سمیت دو نوجوانوں نے شہادت پائی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اس طرح کی فائرنگ سے کنٹرول لائن پر رہنے والے کشمیریوں کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتی ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کشمیری کسی بھی صورت بھارت کے انسانی جرائم کے سامنے سرنگو ں نہیں ہونگے وہ اپنے حق خودارادیت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ راجہ مشتا ق احمد منہاس نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اوربڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ مادرے وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے کشمیری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے ۔