ممبر گیس اوگرا عامر نسیم کی تعیناتی غیر قانونی قرار

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے قانون توڑ کر من پسند افراد کو بھرتی کرنے والے افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کردی

منگل 29 اگست 2017 18:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2017ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اوگرا کے ممبر گیس کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قانون توڑ کر من پسند افراد کو بھرتی کرنے والے افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر پٹرولیم کی حیثیت سے ریٹائرڈ شخص عامر نسیم کو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوگرا میں ممبر گیس تعینات کیا تھا عدالت عالیہ نے تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا پارلیمنٹ کو بھجوائی گئی ایک رپورٹ میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ عامر نسیم کی ممبر گیس اوگرا تعیناتی غیر قانونی ہے ممبر گیس کی تعیناتی بارے قواعد وضوابط بڑے واضح ہیں ان کی خلاف ورزی پر کسی شخص کو تعینات نہیں کیاجاسکتا عامر نسیم چار سال تک ممبر گیس اوگرا تعینات رہے تھے عہدہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق وزیر پٹرولیم کے ذاتی دلچسپی لے کر انہیں دوبارہ ممبر گیس تعینات کیا تھا اس اقدام کو عدالت میں بھی چیلنج کیا گیا تھا عدالت نے بھی ان کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا آڈیٹر جنرل نے بھی اب غیر قانونی تعیناتی کرنے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی ہے عامر نسیم اوگرا جوائن کرنے سے قبل سرکاری اداروں میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں ان پر کرپشن کے بھی الزامات کی بھرمار ہی