نیا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت کر رہی ہے، امریکہ پاکستان پر افغانستان میں ناکامی کے بعد نئی پالیسی مرتب کر رہا ہے جو پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا جبکہ 85 ہزار سے زائد لوگوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری حامد حمید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 29 اگست 2017 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت کر رہی ہے جبکہ امریکہ پاکستان پر افغانستان میں ناکامی کے بعد نئی پالیسی مرتب کر رہا ہے جو پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا جبکہ 85 ہزار سے زائد لوگوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا امریکی صدر کی حرکتوں کا مذاق اڑا رہی ہے۔ امریکہ میں نسلی فسادات شروع ہو رہے ہیں۔ امریکہ افغانستان میں ناکامی کے بعد پاکستان کے خلاف نئی پالیسیاں بنا رہا ہے جبکہ ڈو مور کا مطالبہ بھی نیا نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور پاکستان کے عوام نے امریکی صدر کی نہ صرف پالیسی کو مسترد کردیا ہے بلکہ ڈو مور کے مطالبہ کو ’’نو مور‘‘ میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکہ کا اتحادی تھا اس کے باوجود پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نہیں سمجھا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا جبکہ 85 ہزار سے زائد لوگوں نے جانوں کا نذرانہ دیا۔