Live Updates

این ای120کے ضمنی انتخابات فیصلہ کن ہوں گے کہ قوم عدلیہ کیس اٹھ کھڑی ہے یا چور ڈاکو کے ساتھ ہے،عمران خان

ْ چیئر مین نیب چھوٹے چوروں کو پکڑتے بڑے چوروں کو بری کر دیتے ہیں، قوم معاف نہیں کرے گی 8دن جیل میں رہا ، جیل میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا، سارے غریب لوگ جیل میں ملے،حسن نواز 600کروڑ ڈالر کے گھر میں رہتا ہے ملتان میٹرو بس میں پونے 2کروڑ کی کرپشن ہوئی ، شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے کرپشن کے گاڈ فادر نے اپنے لوگ اداروں میں بٹھائے ہوئے ہیں، پرانے پاکستان کے لوگوں کے دن گئے، مجھے نیا پاکستان بنتا ہوا نظر آ رہا ہے،چکوال میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

منگل 29 اگست 2017 21:17

این ای120کے ضمنی انتخابات فیصلہ کن ہوں گے کہ قوم عدلیہ کیس اٹھ کھڑی ہے ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ این ای120کے ضمنی انتخابات فیصلہ کن ہوں گے کہ قوم عدلیہ کیس اتھ کھڑی ہے یا چور ڈاکو کے ساتھ ہے، چیئر مین نیب چھوٹے چوروں کو پکڑتے یہں اور بڑے چوروں کو بری کر دیتے ہیں۔ قوم چیئر مین نیب کو معاف نہیں کرے گی، 8دن جیل میں رہا ، جیل میں کوئی چور ڈاکو نہیں ملا، سارے غریب لوگ جیل میں ملے۔

حسن نواز 600کروڑ ڈالر کے گھر میں رہتا ہے، جیل میں موجود سارے چوروں کے گھروں کی مالیت ایک طرف اور حسن نواز کے گھر کی ملایت ایک طرف ہے، ملتان میٹرو بس میں پونے 2کروڑ کی کرپشن ہوئی ، شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چکوال میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این ای120کے ضمنی انتخابات فیصلہ کن ہوگا، این ای120کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں 8دن جیل میںر ہا۔ جیل میں مجھے کوئی ڈاکو یا چور نہیں ملا، سارے غریب لوگ جیل میں ملے، ڈاکو اور چور مجھے اسمبلیوں میں ملے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی نے بہترین کام کیا، این ای120 فیصلہ کرے گا کہ قوم عدلیہ کیس اتھ کھڑی ہے یا چور اور ڈاکو کے ساتھ کھڑی ہے۔ پہلی بار کسی بڑے کا احتساب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن شریف لندن میں 600کروڑ کے محل میں رہتا ہے، جیل میں سارے چوروں کی مالیت ایک طرف اور حسن شریف کے گھر کی مالیت ایک طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے آصف زرداری کو کلین چٹ دیدی ہے۔ قوم چیئر مین نیب کو معاف نہیں کرے گی، نیب برے ڈاکو کو چھوٹ دے دیتا ہے اور چھوٹے چوروں کو پکڑ کر پیسے بٹورتا ہے۔ انہوں نے کہ اکہ کون نہیں جانتا کہ آصف زرداری اس ملک سے کتنا پیسہ لوٹ کر باہر لے گیا۔

کیا چیئر مین نیب کو نہیں پتہ کہ آصف زرداری کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب تک غریبوں کا احتساب ہوتا رہا۔ اب امیروں کا بھی احتساب ہو گا۔ سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف بھی نیب میں کیس لیکر جائیں گے۔ ملتان میٹرو بس منصوبے میں پونے دو کروڑ کی کرپشن ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے گاڈ فادر نے اپنے لوگ اداروں میں بٹھائے ہوئے ہیں۔ پرانے پاکستان کے لوگوں کے دن گئے، مجھے نیا پاکستان بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات