کوئٹہ، عید الاضحی کے موقع پر زیادہ کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی ،عبدالخالق مندوخیل

صوبے کے مختلف شاہراہوں غیر قانونی طورپر چلنے والے ٹوڈی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری، سیکرٹری پی ٹی اے

منگل 29 اگست 2017 22:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2017ء) سیکرٹری پی ٹی اے عبدالخالق مندوخیل نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر زیادہ کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی اور صوبے کے مختلف شاہراہوں غیر قانونی طورپر چلنے والے ٹوڈی گاڑیوں کے خلاف کا رروائیاں جاری ہے محکمہ ٹرانسپورٹ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر نے کے لئے کوششیں کر رہی ہے ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین اسٹاپ ، پنجگور، تربت اڈوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پشین اسٹاپ ، تربت ، آواران، پنجگور کے بس اور منی اڈوں پر گئے جہاں پر کرائے چیک کئے گئے آج بھی ہم کہتے ہیں کہ کرائے زیادہ وصول نہ کیا جائے اگر کسی بھی ٹرانسپورٹر نے زیادہ کرائے وصول کرنے کی کوشش کی تو ان کے روڈ پر مٹ منسوخ کئے جائے کیونکہ ٹرانسپورٹرز ہر مذہبی تہوار پر فائدہ اٹھا کر مسافروں سے زیادہ کرائے وصول کر تے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو حقوق کی جانب سے مقررہ کر دہ کرائے وصول کر یں کیونکہ یہ عوام اور ٹرانسپورٹر کے بہترین مفاد میں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ژوب، شیرانی، لورالائی ، پشین ، خانوزئی، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں چلنے والے غیر قانونی ٹوڈی گاڑیوں کے خلاف کا رروائیاں کر رہے ہیں کیونکہ وہ زیادہ کرایہ بھی وصول کر تے ہیں اور ان کے ساتھ روڈ پرمٹ بھی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :