جدہ میں منشیات فروخت کرنے والا پاکستانی اور فلپائنی گروہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 30 اگست 2017 13:13

جدہ میں منشیات فروخت کرنے والا پاکستانی اور فلپائنی گروہ گرفتار
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2017ء) سعودی سیکیورٹی فورسز نے جدہ میں منشیات فروخت کرنے والےگروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے افراد میں پاکستانی اور فلپائنی تارکین شامل تھے۔

(جاری ہے)

جن سے سعودی سیکیورٹی فورسز نے 4 کلو سے زیادہ”شبو“ نامی نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔ یہ گروہ حج کی وجہ سےعازمین حج کی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :