امیر جماعة الدعوة حافظ سعید نے دوبارہ نظر بندی نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

حکومت نے بغیر ثبوت الزامات کی بنیاد پر نظر بند کیا جو غیر قانونی اقدام ہے ،درخواست میں موقف

بدھ 30 اگست 2017 15:29

امیر جماعة الدعوة  حافظ سعید نے دوبارہ نظر بندی  نوٹیفیکیشن کو لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2017ء) جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے اپنی دوبارہ نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں نے یہ درخواست قانون دان اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نظر بندی میں 90روز کی توسیع کر دی ہے جو غیر قانونی اقدام ہے، حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پر نظر بند کیا ،درخواست میں کہا گیا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا غیر قانونی ہے اور ان کی نظر بندی قانون کے تقاضوں کے منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت کسی شہری کو 90یوم سے زائد نظر بند نہیں رکھا جا سکتا، درخواست میں کہاگیا کہ وفاقی نظر ثانی بورڈ بھی نظر ثانی میں توسیع کے ہوم سیکرٹری کے فیصلے کا غیر ضروری قرار دے چکا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حافظ سعید کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دے۔