سندھ ہائی کورٹ نے شمشاد قریشی کی غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی

بدھ 30 اگست 2017 16:52

سندھ ہائی کورٹ نے شمشاد قریشی کی غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اسٹیل مل یونین کے رہنما شمشاد قریشی کی غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو رہنماپیپلزپارٹی اور اسٹیل مل یونین لیڈر شمشادقریشی کیخلاف غیر قانونی جائیداد بنانے سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

شمشاد قریشی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پاکستان اسٹیل میں پیپلز یونیٹی کیسربراہ ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شمشاد قریشی پرکروڑوں روپے کیغیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ شمشاد قریشی کے وکیل نے کہا کہ نیب ان الزامات کے تحت دو ہزار چار میں ریفرنس بناچکی ہیلاہورکی نیب کورٹ نے شمشاد قریشی کو بری کردیا تھا۔ سابقہ الزامات کے تحت دوبارہ انکوائری کے لیئے خط لکھنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد شمشاد قریشی کی پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب حکام سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :