بلوچستان ہائیکورٹ:نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں دہشت گردی عدالت فیصلہ برقرار

پرویز مشرف،آفتاب شیر پائو،شوکت عزیز ،شعیب نوشیروانی کی بریت کیخلاف درخواست خارج انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ،سپریم کورٹ جائیں گے، وکیل

بدھ 30 اگست 2017 17:56

بلوچستان ہائیکورٹ:نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں دہشت گردی عدالت فیصلہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2017ء) بلوچستان ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق پرویز مشرف سمیت سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پائو، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی بریت کیخلاف درخواست اکبر بگٹی کے صابزادے جمیل بگٹی کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی اس موقع پر جمیل بگٹی کے وکیل سہیل راجپورت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے ساتھ انصاف نہیں ہوا درخواست لیکر سپریم کورٹ جائینگے اور نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں ہمارے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔